counter easy hit

کیلاش ستیارتھی کا چوری شدہ ‘نوبیل انعام’ مل گیا

نئی دہلی: نوبیل انعام یافتہ بھارتی سماجی کارکن کیلاش ستیارتھی گذشتہ ہفتے اپنے گھر سے چوری ہونے والی نوبیل انعام کی نقل کی بازیابی پر پولیس کے شکرگزار ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پولیس نے کیلاش ستیارتھی کے گھر سے چوری ہونے والے نوبیل انعام کی نقل اور دیگر اشیاء کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے 3 بھائیوں کو گرفتار کرلیا ہے، جن پر شبہ ہے کہ وہ اس چوری میں ملوث ہیں۔

تاہم ڈپٹی کمشنر پولیس نے رائٹرز کو بتایا کہ کیلاش ستیارتھی کے نوبیل انعام کا سرٹیفکیٹ ابھی تک بازیاب نہیں ہوا لیکن تفتیشی ٹیم کو یقین ہے کہ اسے جلد بازیاب کروالیا جائے گا۔

بازیابی کے بعد اپنے ایک بیان میں ستیارتھی کا کہنا تھا کہ ‘وہ حکومت، پولیس اور اس عظیم قوم پر مکمل یقین رکھتے ہیں’۔

انھوں نے پولیس کی جانب سے چوری شدہ سامان کی ‘شاندار اور جلد بازیابی’ پر شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی اس عزم کا اظہار کیا کہ بچوں کے حقوق کے حوالے سے ان کے عزم کو کوئی بھی چیز متزلزل نہیں کرسکتی۔

مزید پڑھیں:پاکستان میرا ملک ہے اور وہاں ضرور جاؤں گی، ملالہ یوسف زئی

کیلاش ستیارتھی کے نوبیل انعام کے نقل کی چوری کی رپورٹس گذشتہ ہفتے منظر عام پر آئی تھیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جنوبی دہلی میں کیلاش ستیارتھی کے گھر میں چوری ہوئی، جس میں دیگر اشیا کے علاوہ نوبیل انعام کی نقل اور سرٹیفکیٹ بھی شامل تھا۔

پولیس نے بتایا تھا کہ گھر میں چوری کا پتہ سب سے پہلے کیلاش ستیارتھی کے عملے کو لگا، جس کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کروایا گیا۔

سینئر پولیس افسر کا کہنا تھا کہ علاقے کے تمام اسکریپ ڈیلروں اور جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا، جبکہ جائے وقوع سے تمام ثبوت اور انگلیوں کے نشان بھی اکٹھے کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ملالہ، ملالہ کرنے والوں کو ”عافیہ” یاد کیوں نہیں؟

یاد رہے کہ کیلاش ستیارتھی کو بھارت میں بچوں سے جبری مشقت اور ان کی اسمگلنگ کے حوالے سے کام کرنے پر 2014 میں امن کے نوبیل انعام سے نوازا گیا تھا۔

انہیں یہ انعام لڑکیوں کی تعلیم کے لیے جدوجہد کرنے والی پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کے ساتھ مشترکہ طور پر دیا گیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website