counter easy hit

وزیراعظم خود کشمیر جاکر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرینگے، وزیرخارجہ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)پاکستان کے تمام مکاتب فکر،سیاسی جماعتیں اور ادارے مسئلہ کشمیر پر ایک سوچ رکھتے ہیں،اس منزل کے حصول تک ہم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔یہ بات وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جمعہ کو یوم یکجہتی کشمیر پر اسلام آباد میں ریلی سے خطاب کے دوران کہی۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر قیادت ریلی کا آغاز وزارت خارجہ سے ہوا۔وزارتِ خارجہ سے پارلیمنٹ ہاؤس تک جانے والی اس ریلی میں گورنر خیبر پختون خواہ شاہ فرمان ، چیرمین سینٹ صادق سنجرانی ،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وفاقی وزیر برائے اطلاعات سینیٹر شبلی فراز ،وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی، ممبران پارلیمنٹ کے علاوہ مختلف طبقہ ء فکر سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ آج پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سڑکوں پر ہے.کشمیریوں کی لازوال قربانیوں اور ان کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ خود کشمیر جا کر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرینگے ۔وہ بین الاقوامی دنیا اور کشمیریوں کے لیے ایک پیغام لیکر جا رہے ہیں۔پوری قوم وزیراعظم کے پیغام کی منتظر ہے۔سشاہ محمود قریشی نے کہا کہ جہاں جہاں دنیا اور پاکستان میں کشمیری ہیں وہ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔وہ پیغام دے رہے ہیں کہ پاکستان کے تمام مکاتب فکر،سیاسی جماعتیں اور ادارے مسئلہ کشمیر پر ایک سوچ رکھتے ہیں اور اس منزل کے حصول تک ہم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پورے ملک میں کشمیر کی آزادی کے خواہشمند آج یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے چیئرمین سینیٹ،سپیکر اور وزراء سمیت تمام اراکین پارلیمنٹ موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام کو پیغام دینا ضروری ہے کہ 18 ماہ سے کشمیری اظہار رائے نہیں کر سکتے،پر امن احتجاج نہیں کر سکتے اور مذہبی آزادی پر بھی پابندی ہے۔سری نگر کی جامع مسجد میں تالے ہیں اور انہیں خوف ہے کہ جہاں لوگ جمع ہونگے ان کی پالیسی کے خلاف نفرت کا اظہار کرینگے۔کشمیریوں پر ظلم و ستم جاری ہے مگر کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں ہوئے،یہی حوصلہ ہے جسکی وجہ سے پاکستانی آپ کے ساتھ یکجہتی کر رہے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website