counter easy hit

جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی نے گورنر سندھ کا حلف اٹھالیا

 

Justice Saeed-uz-Zaman Siddiqui took oath as governor

Justice Saeed-uz-Zaman Siddiqui took oath as governor

کراچی: سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی نے گورنر سندھ کی حیثیت سے حلف اٹھالیا ۔

گورنر ہاؤس کراچی میں جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ نے ان سے حلف لیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت صوبائی وزرا، مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنماؤں سمیت اہم سیاسی شخصیات، اعلیٰ سرکاری حکام اور معززین کے علاوہ ان کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔

سعید الزماں صدیقی گورنر سندھ مقرر

1937 کو لکھنو میں پیدا ہونے والے جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی سندھ کے 30 ویں گورنر ہیں، وہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے پر بھی فائز رہے، 2008 میں پرویز مشرف کے مستعفی ہونے کے بعد خلاف انہوں نے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر صدارتی انتخاب بھی لڑا تھا۔

واضح رہے کہ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی نے قبل ڈاکٹر عشرت العباد خان 14 برس تک سندھ کے گورنر رہے تھے تاہمایوان صدر نے دو روز قبل انہیں عہدے سے ہٹانے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website