counter easy hit

جسٹس ریاض احمد خان کو وفاقی شرعی عدالت کا چیف جسٹس مقرر کر دیا گیا

Justice Riaz Ahmad

Justice Riaz Ahmad

اسلام آباد (یس ڈیسک) جسٹس ریاض احمد خان نے وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب اسلام آباد میں سپریم کورٹ کی عمارت میں ہوئی۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک نے جسٹس ریاض احمد خان سے ان کے عہدے کا حلف لیا ۔ حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے جج صاحبان ، رجسٹرار ، اٹارنی جنرل اور سینئر وکلاء نے شرکت کی۔