counter easy hit

امریکی صدارتی انتخابات میں صرف چار دن باقی

Just four days in the US presidential election

Just four days in the US presidential election

امریکی صدارتی انتخابات میں محض چار دن باقی رہ گئے ، ہلیر ی کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان عوام حمایت کا فرق بہت کم رہ گیا۔اس وقت مقبولیت میں ہلیری کلنٹن ٹرمپ سے تین پوائنٹس آگے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نےہلیری کی ای میل کی تفصیلات بھی جاری کرد ی ہیں۔

ہلیر ی کلنٹن کے ساتھ صدارتی امیدواروں کی دوڑ میں شریک ہونے والے برنی سینڈرز نے نارتھ کیرولائنا میں ہلیری کی انتخابی ریلی میں شرکت کی ،ان کا کہنا تھا کہ ہم کئی سالوں سے تعصب کو ختم کرنے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ، لیکن ٹرمپ اپنی مہم ہی تعصب کی بنیا د پر چلا رہے ہیں۔

ہلیری کی ریلی میں شریک سیاہ فام نرس بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی تضحیک کا نشانہ بن چکی ہیں ،ان کا کہنا کہ ٹرمپ نے محض انھیں سیاہ فام کے باعث اپنے ادارے میں پریکٹس کی اجازت نہیں دی تھی۔

دوسری جانب ایف بی آئی اور انٹیلی جنس اداروں نے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کے خلاف جعلی دستاویزات کی تحقیقات شروع کردیں ہیں ۔ امریکی محکمہ خارجہ نےہلیری کی ای میل کی تفصیلات بھی جاری کی ہیں۔

نیویارک ٹائمز اور سی بی ایس نیوز پول کے نتائج کے مطابق ہلیری کو اس وقت ٹرمپ پر تین پوائنٹس کی برتری حاصل ہے ۔45 فیصد افراد ہلیری جبکہ 42فیصد ٹرمپ کے حامی ہیں ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website