counter easy hit

ذرا سی احتیاط سے سوائن فلو سے با آسانی بچا جا سکتا ہے

Just carefully swine

Just carefully swine

کراچی……سوائن فلو کے مرض کی ابتدا جانور سے انسان اور پھر دوسرے انسانوں کو متاثر کر سکتی ہے، ماہرین طب کا کہنا ہے کہ سوائن فلو کے مرض سے ذراسی احتیاط سے باآسانی بچا جا سکتا ہے۔
کراچی میں سوائن فلو کے مرض سے بچنے کے لئے ہیلتھ سروسز کی جانب سے شہر کے تمام اسپتالوں کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ ماہرین طب کے مطابق سوائن فلو کے مرض کی ابتدا جانور سے انسان اور پھر دوسرے انسانوں کو متاثر کر تی ہے۔اس مرض کی علامات میں سر درد،بخار،متلی ،آنکھوں کا سرخ ہونا شامل ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق صفائی ستھرائی کا خاص خیال،پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال اور باہر کی اشیا سے اجتناب جسے اقدامات سوائن فلو کو باآسانی روک سکتے ہیں ۔سوائن فلو کے پیش نظر محکمہ صحت کی جانب سے اسپتالوں میں انفلوئنزا لیب تیار کرنے کے احکامات بھی جاری کردئِے گئے ہیں۔