counter easy hit

گورنمنٹ ہائی سکول جوڑاکے طلباء کی جماعت پنجم کے امتحانات میں شاندارکارکردگی

Juraky Government

Juraky Government

لا لہ موسیٰ(جمیل احمد طاہر)گورنمنٹ ہائی سکول جوڑاکے طلباء کی جماعت پنجم کے امتحانات میں شاندارکارکردگی،علاقہ بھرکے سکولوں میں سبقت لے گئے،تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول جوڑاکے جماعت پنجم کے ہونہارطالب علم معاذاحمدنے 409،حمزہ شاہدنے 392،ماجدعلی نے 368،شرجیل اکرم نے 336 اورجہانگیراشرف نے 324نمبرلے کراپنے علاقے بھرکے سکولوں میں نمایاں نمبروں سے پاس ہوکراپنی صلاحیتوں کالوہامنوایا،مجموعی طورپرجماعت پنجم کا رزلٹ 91فیصدرہا،شانداررزلٹ پرمختلف سیاسی وسماجی شخصیات نے کلاس انچارج چوہدری آصف رضا،ہیڈماسٹرچوہدری جاویدسلیم انچارج حصہ پرائمری تنویرالحسن رضا،ماسٹرغلام عباس کو نمایاں کامیابی پرمبارکباددی اور کہاکہ بہترین رزلٹ ااساتذہ کی محنت اور لگن کی بدولت ممکن ہوا۔