counter easy hit

جنید سلیم نے ملالہ یوسفزئی کے بارے میں ایسا انکشاف کر دیا کہ پاکستانیوں کا غصہ آسمان کو چھونے لگا

Junaid Salim revealed to Malala Yousafzai that Pakistanis' anger began to touch the sky

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز آئی فون کی جانب سے اپنے نئے ماڈلز لانچ کر دیئے گئے، جنہیں صارفین نے بے حد پسند کیا، لیکن آئی فون کے نئے موبائل فونز میں جو کیمرے نصب کیے گئے ہیں وہ کچھ اس طرح کے ہیں کہ بچوں کے کھلونے سپنر کی شکل کے ہیں یعنی کے کیمرا تکونا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کیمروں کا مذاق بھی اُڑایا گیا، ملالہ یہوسفزئی بھی ایسے میں میدان میں آئی اور پیغام چھوڑا کہ کیا عجب اتفاق ہے ، آج ہی میں نے یہ والے کپڑے پہنے اور آج ہی آئی فون کی جانب سے ایسے موبائل لانچ کیے گئے جن کے کیمرے تکونے ہیں، ملالہ یوسفزئی نے تجوصویر بھی شیئر کی جس میں انہوں نے جو قمیض زیب تن کی رکھی تھی اس کے اوپر سپنر کی طرح کا ہی ڈیزائن بنا ہوا تھا، ملالہ یوسفزئی کے پیغام پر سینئر اینکر پرسن جنید سلیم بھی میدان میں آگئے اور حیران کُن بیان جاری کر دیا، تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام چھوڑتے ہوئےجنید سلیم کا کہنا تھا کہ ’’ملالہ کو آئی فون 11 کی تشہیری مہم میں حصہ لینے کے لیئے لاکھوں ڈالرز میں ہائر کیا گیا سپیشل کپڑے سلوا کردیے گئے اور ٹویٹ کراوئی گئی، جبکہ کشمیر میں ایک ماہ سے سکول بند ہیں اور ساتھ ملالہ کی زبان بھی‘‘۔

نوٹ: سینئر صحافی کی جانب سے یہ ٹویٹ صرف اس لیے کیا گیا کہ شاید ملالہ یوسفزئی کشمیر میں ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کر سکیں ، اور یہ ٹویٹ تنقید تھا ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website