counter easy hit

جنید خان فٹنس ٹیسٹ میں بھی ناکام، ورلڈ کپ سکواڈ سے باہر

Junaid Khan

Junaid Khan

لاہور (یس ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر جنید خان فٹنس ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد ورلڈ کپ سکواڈ سے باہر ہوگئے ہیں ، جنید خان کو گزشتہ سیریز کے دوران فٹنس مسائل کا سامنا ہوا تھا اور وہ میچ کے دوران گرائونڈ سے باہر آگئے تھے۔

جنید خان نے آج ایک بار پھر پی سی بی کے کہنے پر فٹنس ٹیسٹ دیا لیکن وہ بھرپور فٹنس کا مظاہرہ نہ کرسکے جس کی بنیاد پر انہیں مکمل آرام کا مشورہ دے کر ورلڈکپ سکواڈ سے باہر کر دیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے پاس اس وقت صرف بلاول بھٹی اور وہاب ریاض کی صورت میں دو فاسٹ بائولر بچے ہیں جبکہ سعید اجمل پابندی کے باعث ٹیم سے باہر ہیں اور محمد حفیظ بھی آئی سی سی کی پابندی کی وجہ سے میگا ایونٹ میں بائولنگ سے محروم رہیں گے۔