counter easy hit

جے یو آئی کے رہنما ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا

Dr Khalid Soomro

Dr Khalid Soomro

سکھر (یس ڈیسک) جے یو آئی سندھ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خالد محمود سومرو کو ہفتہ کی صبح نماز فجر کے دوران نا معلوم افراد نے مدرسہ میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

تین روز بعد سکھر کے تھانہ سائٹ ایریا میں ایف آئی آر چار نا معلوم افراد کے خلاف درج کی گئی۔ ایف آئی آر ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے بیٹے راشد محمود سومرو کی مدعیت میں درج کی گئی جبکہ گواہان میں مقتول کے بھائی اقبال اور ڈرائیور شامل ہیں۔