counter easy hit

عدلیہ کا فیصلہ آنے کے بعد عمران خان کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے۔ نواز وڑائچ

Nawaz Warriach

Nawaz Warriach

ویانا ( محمد اکرم باجوہ) پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری محمد نواز وڑائچ نے پاکستان میں جوڈیشنل کمیشن کا فیصلہ آنے کے بعد اپنا ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان میڈیا ویانا جنگ آسٹریا سے کہاکہ عمر ان خان کے غبارئے سے ہوا نکل گئی ہے

اب انہیں وزیراعظم پاکستان کے خواب دیکھنے چھوڑ دینا چاہیے اور ڈانس اور ڈنڈئے کی سیاست چھوڑ کر صیح سیاست کرنی ہوگی بلکہ سیاست سیکھنی ہوگی۔

دھرنوں اور ہڑتالوں کی سیاست سے باہر نکل کر پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔عمران خان نے دو سال سے عوام کو کس طرح بیوقوف بنایا اور لوگوں کے کاروبار و ں کا بیڑا غرق ہوگیا مگر عمران خان کو تو دھرنے کا فائدہ ہوا اور شادی کرلی اور نقصان عوام کا اور پاکستان کا ہوا ۔اب عدلیہ کو سوموٹو لیکر دھرنے کی انکوائری کرکے اصل حقائق قوم کو بتائے جائیں۔