counter easy hit

جوڈیشل کمیشن نے دودھ کا دودھ پانی کا پانی کر دیا ہے

Chaudhry Riaz Papa

Chaudhry Riaz Papa

پیرس (زاہد مصطفی اعوان ) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا، جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم، چیف آرگنائزر یورپ شمروز الہی گھمن، صدر یوتھ ونگ ذوالفقار عباسی اور جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ رضوان گھمن نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد عمران خاں کو پورے پاکستان کی بجائے خیبر پختون خواہ پر توجہ دینی چاہیے۔

جوڈیشل کمیشن نے دودھ کا دودھ پانی کا پانی کر دیا ہے۔ اب عمران خاں شادی انجوائے کریں۔ عمران خاں کو دھرنے سے ایک اپنی شادی کا اور ایک ملک وقوم کا پیسہ ضائع کرنے کا فائدہ ہوا ہے۔

انھوں نے کہا کہ عمران کے دھرنوں نے جو بے حیائی پھیلائی ہے جوڈیشل کمیشن اس کے خلاف ایف آئی آر درج کروائے ۔عمران خاں نے دھرنوں پر عوام کا اربوں روپے کا نقصان کیا ہے ۔ایسے غیر شعوری افراد کبھی بھی عوامی نمائندے نہیں ہو سکتے۔