counter easy hit

جوڈیشل کمیشن پر اتفاق خوش آئند، گورنر راج سندھ نہیں پورے ملک میں لگے گا، خورشید شاہ

Khurshid Shah

Khurshid Shah

سکھر (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ صولت مرزا کی بات نہیں کروں گا مگر عذیر بلوچ کا کیس الگ ہے، پیپلز پارٹی نے لیاری میں جرائم کے خلاف آپریشن کر کے عذیر بلوچ کیلئے زمین تنگ کی ، جوڈیشل کمیشن کے معاملے پر اتفاق خوش آئند ہے۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عذیر بلوچ کو لیاری میں آپریشن کے باعث ملک چھوڑنا پڑا اور اب وہ بدلہ لینے کیلئے پارٹی پر الزامات لگا رہا ہے ، کوئی بھی مسئلہ لڑائی سے نہیں بات چیت سے ہی حل ہوتا ہے دھرنوں سے مسئلہ حل ہونا ہوتا تو اسی وقت ہو جاتا ، میری اور پارٹی کی کوشش تھی کہ ملک میں سیاسی بحران نہ ہو۔

مذاکرات کیلئے دونوں فریقین سے رابطے میں رہے ، انھوں نے مزید کہا کہ اٹھارویں ترمیم میں گورنر راج لگانا بڑا مشکل ہے اگر گورنر راج لگتا ہے تو پورے ملک میں لگے گا اکیلے سندھ میں نہیں۔ گورنر راج لگا تو تین ماہ میں اٹھانا پڑے گا۔