counter easy hit

ماتحت عدلیہ کے ججز کی سکیورٹی سخت کی جائے: چیف جسٹس لاہور ہا ئی کورٹ

Judges of lower courts to tighten security:

Judges of lower courts to tighten security:

چیف جسٹس لاہور ہا ئی کورٹ اعجاز الاحسن نے پنجاب بھر کی ماتحت عدلیہ کے ججز اور عدالتوں کی سکیورٹی سخت کرنے کا حکم دیدیا۔
لاہور: (یس اُردو) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اعجاز الاحسن نے ہنگامی بنیادوں پر سی ایم ایچ گوجرانوالہ کا دورہ کیا اور فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈسکہ شہباز اقبال کی عیادت کی۔ چیف جسٹس نے فائرنگ سے زخمی جج کے حوصلے کی تعریف کی اور انہیں یقین دلایا کہ ملزمان کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ چیف جسٹس نے موقع پر موجود ڈی سی او گوجرانولہ، سی پی او گوجرانوالہ، ڈی پی او سیالکوٹ اور دیگر پولیس افسران کو ہدایت کی کہ سنگین واردات کا ارتقاب کرنے والے عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ چیف جسٹس نے پنجاب بھر کے تمام ضلعی عدلیہ کے ججز اور عدالتوں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی۔ چیف جسٹس نے ہدایت کی ہے کہ ملزمان کے خلاف قانون اور ضابطے کے مطابق تفتیش جلد مکمل کی جائے۔