counter easy hit

جے آئی ٹی پر بات کرکے ججز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، شیخ رشید

اسلام آباد: شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے براہ راست جے آئی ٹی کو نشانہ بنایا جب کہ بات جے آئی ٹی پر کرتے ہیں اور نشانہ ججز کو بنایا جا رہا ہے۔
Judges are being targeted to be talking on JIT, Sheikh Rasheed

Judges are being targeted to be talking on JIT, Sheikh Rasheed

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز لواری ٹنل میں جو نواز شریف نے کہا وہ ان کے ذہن کی عکاسی کرتا ہے، وزیراعظم نے براہ راست جے آئی ٹی کو نشانہ بنایا، جے آئی ٹی پر بات کرتے ہیں اور نشانہ ججز کو بنایا جا رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بھٹو کو بھی ان کے وکیلوں نے مروایا تھا اور نواز شریف کے وکیلوں نے بھی اس کیس کا ستیاناس کر دیا ہے، نواز شریف چاہتے ہیں کہ سارا جہان نااہل ہو جائے لیکن یہ اور مریم بچ جائیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ کروڑوں لوگ چاہتے ہیں کہ نواز شریف مستعفی ہو جائیں، یہ نہیں جانتے ان کا نام معاشرے میں کس جگہ پہنچ چکا ہے، جو دولت لوٹی ہوئی ہے وہ بھی ضبط ہوگی اور جائیدادیں بھی جب کہ سپریم کورٹ سے ثبوت بھی نکلے گا اور تابوت بھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website