counter easy hit

شریف خاندان کے خلاف نیب مقدمات سننے والے جج کو توسیع دینے کا فیصلہ

 اسلام آباد: شریف خاندان کے خلاف مقدمات سننے والے احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکو توسیع دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

نیوز ایجنسی کے مطابق شریف خاندان کے خلاف نیب کی جانب سے دائرمقدمات سننے والے احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکے عہدہ کی معیاد 12 مارچ کو ختم ہو رہی ہے، جس کے باعث فاضل جج محمد بشیرکو توسیع دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔محمد بشیر کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے وزارت قانون کو سمری بھجوا دی ہے جس میں احتساب عدالت کے جج کو3 سال کی توسیع دینے کی سفارش کی گئی ہے۔دوسری جانب فلیگ شپ ضمنی ریفرنس میں گواہوں کی فہرست موصول ہوگئی ہے، تین گواہوں کا تعلق لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن سے ہے، گواہ نوید الرحمان پاکستان ہائی کمیشن لندن میں اسپیشل سکیورٹی گارڈ ہیں، گواہ محمد ذکی الدین لندن ہائی کمیشن میں قونصلر اسسٹنٹ ہیں، راؤ عبدالحنان ہائی کمیشن میں ویزہ اورقونصلر اتاشی ہیں جب کہ ایک گواہ پی ٹی وی اور پانچ کا تعلق نیب سے ہے۔