counter easy hit

نامور ایشین صحافی و شاعر، چیف کوآرڈینیٹر PAT یورپ محمد شکیل چغتائی آپریشن کے بعد گھر واپس آ گئے

Shakeel Chugtai Release Hospital

Shakeel Chugtai Release Hospital

جرمنی (انجم بلوچستانی) برلن بیور ومرکزی آفس برلن MCBیورپ کے مطابق گزشتہ جمعہ نامور ایشین صحافی و شاعر، چیرمین ایشین جرمن رفاہی سوسائٹی(اجرس)،چیف کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحریکPAT یورپ ،عالمی چیر مین ایشین پریس کلبز ایسوسی ایشن APCAانٹرنیشنل،میڈیا کوآرڈینیٹر برائے یورپ تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل پاکستان ،محمد شکیل چغتائی کوشدید تکلیف کے عالم میں اسپتال جا نا پڑا،جہاں اس کا واحد علاج فوری آپریشن تجویز کیا گیا اور اسی دن آپریشن کے ذریعہ انکے جسم میں پیدا ہونے والے غدود کو کاٹ کر نکال دیا گیا۔

پیر کو ڈاکٹرز کے ایک پینل نے DRKاسپتال کے سربراہ چیف ڈاکٹرروبرٹ فٹزمان کی سربراہی میںشکیل چغتائی کا معائنہ کیا اور سرجن ڈاکٹرڈانیل ماسکوپف ،جس نے پہلا آپریشن کیا تھا،کی رائے کی روشنی میںانکے دوسرے آپریشن کا فیصلہ ہوا۔ اسی دن سہ پہر کوانکا دوسرا آپریشن ہوااور اس غدود کے آنت سے متصل ہونے کا خدشہ صحیح ثابت ہوا،لہٰذا پانچ چھہ ہفتہ بعدبرلن کے ایک خصوصی کلینک میںان کا ایک اور آپریشن ہوگا،تاکہ اسے آنت سے علیحدہ کیا جاسکے۔اس پلان کے مطابق شکیل چغتائی کوبدھ،١٣ جنوری،٢٠١٥ء کو واپس گھربھیج دیا گیا،جہاں وہ زخم مندمل ہونے کا انتظار کر رہے ہیں، تاکہ نیا آپریشن کیا جا سکے۔

ان کےDRK اسپتال میں قیام کے دوران انکی اہلیہ اور بچے پرنس ارسلان،پرنس ارمغان و پرنسس فصیحہ چغتائی روزانہ اسپتال آتے رہے، جبکہ جرمن پاکستان فورم کے ریجنل سربراہ برائے برلن،مشیر کشمیر فورم و اجرس ،وزیر حسین ملک؛ کاروباری و سماجی شخصیت، سینئررہنما و بنیادی رکن پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی قیصر ملک اور ہیومین کیر فائونڈیشن کے جنرل سکریٹری،اجرس کے مشیر اعلیٰ، ڈاکٹر ریاست خان نے مختلف اوقات میں اسپتال آکر انکی مزاج پرسی کی۔

فون پر عیادت کرنے والوں میںجرمنی سے منہاج القرآن انٹرنیشنل، برلن کے صدر میاں عمران الحق، جنرل سکریٹری محمد ارشاد، نائب چیرمین اجرس عائشہ ارشاد، سابق صدرMQI جرمنی فیض احمد؛ایڈیٹر راہ نجات، منہاج الحسین کے اہم رکن، عبدالمناف غلزئی، صدر جرمن پاکستان فورم ڈاکٹر سعید چوہدری، برطانیہ سے مشہور شاعرہ، فزیو تھیراپسٹ نورالصباح سیمیں برلاس، انکے شوہر؛امریکہ سے سکریٹری جنرل APCAجمیل چغتائی، فنانس سکریٹریAPCA و پارٹنر اے اینڈ ایس ،ثروت احمد، پروپرائٹر اے اینڈ ایس کمپیوٹر سروسز،رکن ICNAشکاگو شمیم احمد انصاری، فرزانہ طارق و طارق بیگ ؛سابقہ ٹی وی فنکارہ خورشید طلعت اور دیگر کئی لوگ شامل تھے۔