counter easy hit

جرنلزم کی ڈگری کی خبر پر ریحام خان کا سخت غصے کا اظہار

Reham khan

Reham khan

اسلام آباد : برطانوی اخبار سے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے اپنی جرنلزم کی ڈگری کے حوالے سے غلط بیانی سے کام لیا جس سے ان کی صحافت کی ڈگری پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے تاہم ریحام خان نے برطانوی اخبار کی اس خبر پر سخت کا غصے کا اظہار کیا ہے۔

ایک برطانوی اخبار اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ریحام خان نے جس نارتھ لنڈسے کالج سے براڈ کاسٹ جرنلزم کی ڈگری کا دعویٰ کیا ہے وہ کالج براڈ کاسٹ جرنلزم کا کوئی کورس کراتا ہی نہیں اور نہ ہی اس کالج میں اس نام کی کوئی خاتون رجسٹرڈ رہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا لیکن پی ٹی آئی کے میڈیا سیل کا کہنا ہے کہ یہ ریحام خان کی نجی زندگی کا معاملہ ہے اور اس حوالے سے وہ خود ہی بیان دیں گی۔