counter easy hit

پاکستان کے معروف ادارے میں قرعہ اندازی کے ذریعے نوکریوں کا اعلان کر دیا گیا

Jobs were announced through a draw at a leading company in Pakistan

لاہور (ویب ڈیسک) وزیر اعظم اور وزیر ریلویز شیخ رشید کے ویژن کے مطابق ریلوے لاہور ڈویڑن میں قرعہ اندازی کے ذریعے شفافیت کے ساتھ بھرتیوں کا باقاعدہ آغاز گزشتہ روز ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس ریلوے لاہور کے کمیٹی روم میں ٹرین لائٹنگ معاون، خاکروب مکینیکل اور سی اینڈ ڈبلیو کلینر کی قرعہ اندازی، تمام امیدواروں کی موجودگی میں جی ایم ایم اینڈ ایس شاہد رضا اور ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور عامر نثار چودھری نے کی۔ قرعہ اندازی شروع کرنے سے پہلے امیدواروں اور تمام کمیٹی ممبران کی موجودگی میں شفافیت کے تمام تقاضے احسن طریقے سے سر انجام دیئے گئے۔ مزید برآں کامیاب امیدواروں کی فہرستیں فوراً نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دی گئیں۔یاد رہے ریلوے لاہور ڈویڑن میں قرعہ اندازی کے ذریعے بھرتیوں کا عمل 6 ستمبر تک جاری رہے گا۔ شیڈول کے مطابق 4 ستمبر کو گیٹ مین، کال مین، آرآر کک، بکس پورٹر، لگج پورٹر، ڈبلیو آر بیئرر، خاکروب کمرشل، سگنل معاون، ٹرالی مین، پمپ معاون، معاون الیکٹریکل ، جب کہ 5 ستمبر کو گیٹ کیپر، معاون سول انجینئرنگ، خاکروب سول انجینئرنگ، ریسٹ ہاؤس چوکیدار، آل معاون ٹیلی کام، اسی طرح 6 ستمبر کو کارپینٹر، میسن، سٹور اشور، بلیک سمتھ، معاون آئل انجن، پوائنٹس مین، کال مین لوکو، جیپ ڈرائیور، چوکیدار الیکٹریکل انجینئرنگ، مالی، ٹریفک معاون، لیمپ مین، آرآر بیئرر ٹرانسپورٹیشن، کرین معاون، سٹور معاون کی بھرتی بذریعہ قرعہ اندازی کی جائے گی۔اس کے علاوہ جی ایم ایم اینڈ ایس اور ڈی ایس ریلوے لاہور نے امیدواروں کی فہرستوں کی شفافیت کے ساتھ تیاری اور دیگر عمدہ انتظامات پر ڈویڑنل پرسانل آفیسر بشریٰ رحمن کی تعریف کی۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں اصلاحات کا آرڈیننس کے نام پر نجکاری ایکٹ کے نافذکرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں. تفصیلات کے مطابق پنجاب میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ ایکٹ 2019 نافذ کرنے کے لیے گزٹ تیارکرلیا گیا ہے اور کسی بھی وقت اس کا آرڈیننس جاری کیا جاسکتا ہے. گزٹ کے مطابق ٹیچنگ ہسپتالوں کا نظام پرائیویٹ افراد پر مشتمل بورڈ آف گورنر کے سپرد ہو گا بورڈ آف گورنرز اس آرڈیننس کے تحت ٹیچنگ ہسپتالوں میں مفت علاج کی فراہمی جاری رکھنے یا اس سلسلے کو بند کرنے کا اختیار رکھتے ہیں.

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website