counter easy hit

جیمز میٹس نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کیا، پینٹاگون

واشنگٹن: ترجمان پینٹاگون کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان امریکا سے مل کر افغان امن میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

Jim Mattis acknowledged Pakistan sacrifices against terrorism, Pentagonامریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کے دورہ پاکستان پر ترجمان پینٹاگون نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکی وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کیا۔ ترجمان کے مطابق جیمز میٹس نے پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں میں اس بات پر زور دیا کہ پاکستان امریکا سے مل کر افغان امن میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ ترجمان پینٹا گون کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں امن عمل سے ہی خطے میں استحکام آئے گا۔