counter easy hit

جہانگیر ترین اور شاہ محمود کا جھگڑا:آخر قصہ کیا ہے؟جلد کیا بڑا ہونیوالا ہے؟حامد میر نے پیشگوئی کر دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) تجزیہ کار حامد میر نے کہاہے کہ عمران خان کو شاہ محمود قریشی اور جہانگیرترین کی لڑائی ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ بصورت دیگر آنیوالے دنوں میں یہ لڑائی بڑھ سکتی ہے۔ آنیوالے تین چار دن میں بہت سے وزراء، ایم این یز اور پارلیمانی سیکرٹریز چھلانگ لگا ر لڑائی میں کودتے نظر آئیں گے اور معاملہ وزیر اعظم کے قابو میں نہیں آئے گا ۔تفصیلات کے مطابق تجزیہ کار حامد میر نے کہاہے کہ عمران خان کو شاہ محمود قریشی اور جہانگیرترین کی لڑائی ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ بصورت دیگر آنیوالے دنوں میں یہ لڑائی بڑھ سکتی ہے ۔ نجی ٹی وی کے نیوز پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ اسد عمر اندر سے شاہ محمود قریشی کے ساتھ ہیں۔ کابینہ کے اندر صرف شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے درمیان لڑائی نہیں ہے بلکہ کئی وزراءکے درمیان بھی معاملات ہیں ۔ اس سے لگتاہے کہ وزیر اعظم نے تگڑے پن کا مظاہرہ نہیں کیا ۔ عمران خان کو نواز شریف دور کے خواجہ آصف اور چودھری نثار کی لڑائی سے سبق سیکھنا چاہئے ۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ شاہ محمود قریشی اور جہانگیرترین کی لڑائی میں اپنا اپنا کھیل کھیل رہے ہیں ۔ ا س لڑائی میں بڑے بڑے ہیوی ویٹس شامل ہیں، میں ان کا نام نہیں لے رہا ۔ عمران خان نے الیکشن سے پہلے بھی یہ لڑائی ختم کرنے کی کوشش کی ہے ۔ اب بھی ان کو اس لڑائی کوختم کرنے کی کوشش کرنی چاہئے بصورت دیگر آنیوالے دنوں میں یہ لڑائی بڑھ سکتی ہے ۔ آنیوالے تین چار دن میں بہت سے وزراء ، ایم این یز اور پارلیمانی سیکرٹریز چھلانگ لگا کر لڑائی میں کودتے نظر آئیں گے اور معاملہ وزیر اعظم کے قابو میں نہیں آئے گا ۔