counter easy hit

مشی گن کی جمی ہوئی جھیل میں بحری جہازپھنس گیا

 frozen lake in Michigan

frozen lake in Michigan

مشی گن……..دنیا کے مختلف ممالک اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جہاں سخت سردی اور برفباری نے نظام زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔
اس شدید سردی میں جہاں کئی خوبصورت منظر دیکھنے کو ملتے ہیں وہیں ایک ایسا منظر بھی دیکھا گیا جسے دیکھ کر دل دہل جائے۔یہ منظر کسی ہالی ووڈ فلم کا حصہ نہیں بلکہ امریکی ریاست مشی گن میں موجود ایک جھیل کا منظر ہے جو سخت سردی کے باعث جم چکی ہے اور اس جھیل سے گزرنے والا کئی ٹن بھاری بحری جہاز اس کے چنگل میں بری طرح پھنسا نظر آرہا ہے۔