counter easy hit

مسلم لیگ کے کرپٹ وزراء اپنی زبان کو لگام دیں: سردار عنایت اللہ عارف

PMLN

PMLN

جدہ (بیورو رپورٹ) مسلم لیگ کے کرپٹ وزراء اپنی زبان کو لگام دیں منتخب وزیراعظم کے خلاف زبان بند نہ کی تو حالات کی ذمہ داری (ن )لیگ پر ہو گی ریاست کے تشحص پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرینگے ان خیالات کا اظہار صدارتی مشیر آزاد کشمیر سردار عنایت اللہ عارف نے صحافیوں سے گفتگو کرتےہوئے کیا مسلم لیگ کے وزراء کو میاں نوازشریف کنٹرول کریں ہم سی بڑھ کر کوئی پاکستانی نہیں بیس کیمپ کو فتح کرنے کے خواب نہ دیکھے جائیں۔

ایک منتخب وزیراعظم کے خلاف گٹھیا زبان وفاقی وزراء کے شایان شان نہیں اقتصادی راہداری تمام صوبوں اور جماعتوں کو اعتماد میں لیکر میاں صاحب فیصلہ کریں انہوں نے مزید کہا کشمیری ایک غیرت مند قوم ہے انڈین آرمی اور مودی سرکار کے ہاتھ مسلمانوں اور کشمیریوں کے خون سے رنگےہوئے ہیں تحریک آزادی کے لئے قربانیاں دینے والے شہداء کی قربانیوں کو نظر انداز نہ کیا جائے۔