counter easy hit

پولیس نے بارسلونا سینٹر کے علاقے روال سے ایک پاکستانی نوجوان کو گرفتار کر لیا

Police

Police

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) ایک شخص کے قتل کے الزام میں پولیس نے بارسلونا سینٹر کے علاقے روال سے ایک پاکستانی نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق موسس دے اسکودرا نے ایک 20سالہ پاکستانی نوجوان کو گرفتار کیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے ایک شخص کو قتل کیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس کو ایک مکان پر ایک زخمی شخص کی اطلاع ملی جو سیوتات بیاکے علاقے میں مقیم تھا۔

پولیس جب پہنچی تو وہ شدید زخمی تھا اور اسے چاقو کے وار کر کے زخمی کیا گیا تھا ایمبولینس بلوانے پر طبی عملے نے اس شخص کو بچانے کی کوشش کی مگر وہ جانبر نہ ہوسکا اور خالق حقیقی سے جا ملا۔ پولیس نے پاکستانی نوجوان کو گرفتار کر کے قتل کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ قتل ہونیوالا شخص بھارتی شہری ہے اور اس کے قتل میں گرفتار ہونیوالے پاکستانی کا تعلق سیالکوٹ کے نواحی علاقے سے ہے۔