counter easy hit

جواد ایس خواجہ نے پروٹوکول لینے سے انکار کر کے ایک اعلیٰ روایت قائم کی ہے، محمد یوسف خان

Mohammad Yusuf Khan

Mohammad Yusuf Khan

پیرس (میاں امجد) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف خان نے کہاہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس جواد ایس خواجہ نے پروٹوکول لینے سے انکار کر کے ایک اعلیٰ روایت قائم کی ہے۔

ان کی یہ خوبی تاریخ میں ہمیشہ یادگار رہے گی کہ انہوں نے قومی زبان کے حق میں جرا ت مندانہ موقف اختیار کیا ہے۔ اردو میں نوٹ لکھنا، پھر اردو میں حلف اٹھا نا ایک تاریخی کارنامہ ہے۔

اردو زبان کے خلاف جو سازشیں ہورہی ہیں ان کا سدباب کرنے کے لیے یہ کاوش ہر محب وطن کے دل کی آواز ہے۔ محمد یوسف خان نے کہاکہ جسٹس خواجہ کی بطور چیف جسٹس معیاد اگرچہ بہت محدود یعنی صرف 23 دن ہے مگر ان کے کردار نے ان کو عدلیہ کی تاریخ کا درخشندہ ستارہ بنا دیا ہے۔

ہم حکمرانوں کو بھی متوجہ کرتے ہیں کہ خدا کے لیے اپنی قومی زبان کا گلا نہ گھونٹیں۔ انگریز کی غلامی ختم ہوچکی ہے اب انگریزی زبان کی غلامی بھی ختم ہونی چاہیے۔