counter easy hit

جاوید کوڈو کے دماغ کی شریان پھٹ گئی، اسپتال منتقل

Javed kudu

Javed kudu

معروف کامیڈین جاوید کوڈو کے دماغ کی شریان پھٹ گئی، فوری طور پر جنرل اسپتال ایمرجنسی میں منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔
لاہور: (یس اُردو) معروف کامیٖڈین جاوید کوڈو کو برین ہیمرج ہوا تو انہیں جنرل اسپتال میں منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹرز کی بروقت تشخیص اور علاج کے باعث جلد ان کی طبیعت سنبھل گئی۔ جاوید کوڈو نے دنیا نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے مداحوں سے صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کی۔ڈاکٹرز کے مطابق جاوید کوڈو کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سٹیج آرٹسٹ جاوید کوڈو کی بیماری کا نوٹس لیتے ہوئے سپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کر دی ہے۔