counter easy hit

حضرت علیؓ نے اپنی ساری زندگی دین اسلام پر قربان کی آپ کی سنہری زندگی ہی منافق کی موت ہے،خالد جاوید بٹ نوری

khalidلالہ موسیٰ (عدیل بٹ )حضرت علیؓ نے اپنی ساری زندگی دین اسلام پر قربان کی آپ کی سنہری زندگی ہی منافق کی موت ہے ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار برائے جنرل کونسلر خالد جاوید بٹ نوری نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ حضرت علی انے اپنی ساری زندگی اسلام کو فروغ دیا ایک مقام پر حضر ت محمد ﷺ نے فرمایا جو علی کو دوست رکھے اللہ اُسے دوست رکھ “ہم سب کو حضرت علی کے ہر قول وفعل پر عمل کرنا چاہیے ان کی سنہری زندگی کے تمام تر اصولوں پر اپنی زندگی کو گزارنا چاہیے حضرت علی کی زندگی سے جو سب سے عمدہ سبق ملتا ہے وہ صبر ہے ہم سب کو حضرت علی کے اس سبق پر عمل کر کے صبر کا دامن کسی موقع پر نہیں چھوڑنا اور ہم سب اس بات کو اس بات کا عہد کرنا ہوگا کہ ہم تمام تر نفرتوں کو پسے پشت ڈال کر اسلام کا پرچار کریں گے اور حضرت محمدﷺ اور حضرت علیؓ کی زندگی سے ملنے والے سبق پر عمل کرکے زندگی گزاریں گے