counter easy hit

ملک بھر میں خون خرابہ کرنے والوں کو این آر او جبکہ جمہوری لیڈروں کو بد ترین انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، جاوید بٹ

ملک بھر میں خون خرابہ کرنے والوں کو این آر او جبکہ جمہوری لیڈروں کو بد ترین انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، جاوید بٹ

پیرس(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سابق صدر اورفرانس اور پاکستان کی ممتاز کاروباری شخصیت جاوید بٹ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ریاست کی رٹ چیلنج اور خون خرابہ کرنے اور املاک جلانے والوں کو این آر او دیا گیا ہے جبکہ جمہوری خدمات دینے والے مخلص لیڈروں کی پگڑیاں اچھال کر بد ترین انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

جن لوگوں نے وزیراعظم ،آرمی چیف اور ججز کے خلاف باتیں کیں ان کے ساتھ مذاکرات کرنا خون خرابے سے زیادہ خطرناک ہے، حالیہ دھرنے میں ہونے والی باتیں صرف حکومت کیلئے نہیں ریاست کیلئے بھی چیلنج ہے،ایک جتھے نے پورے اسلام آبادآبادکو کنٹرول کیے رکھا،جب ریاست خود دھرنے والوں کو پیسے دے گی تو ان جتھوں کو شے ملتی ہیں

 

JAVED BUTT, EX-PRESIDENT, PMLN, FRANCE, SAYS, EXTREMISTS, ARE, BEING, GIVEN, NRO, BUT, DEMOCRATIC, POWERS, FACING, WORST, REVENGE, OF, PAK, HISTORY