counter easy hit

این اے 120 الیکشن میں تاریخی فتح عوام نے محترمہ مریم نواز اور مسلم لیگ کے خلاف پراپیگنڈے کو سختی سے مسترد کردیا ہے، جاوید بٹ

Javed Butt, Ex-President, PMLN, France, congratulate, PMLN, on, historic, victory پیرس(یس اردو نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سابق صدر جاوید اختر بٹ نے کہا ہے کہ این اے 120 الیکشن میں تاریخی فتح عوام نے محترمہ مریم نواز اور مسلم لیگ کے خلاف پراپیگنڈے کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔ میاں نواز شریف ہی وہ واحد شخصیت ہیں جو پاکستانی قوم کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں میں لائے اور پاکستان کو عالمی سطح پر عزت دلوائی انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی خدمات کو ہربین الاقوامی فورم پر سراہا گیا ہے اور این اے 120 کی عوام نے ہمیشہ ہر دور میں ن لیگ کو عزت بخشی ہے جاوید بٹ نے  کہا کہ 17 ستمبر کا دن ن لیگ کی فتح اور عوام کا نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کے اظہار کا دن ہوہے۔ انہوں نے کہا کہ این اے 120 کی عوام نے بھاری ووٹوں سے محترمہ کلثوم نواز کو اکثریت دلوئی ہے جس پر تمام مسلم لیگ کے بڑے راہنمائوں کو فخر ہے ۔