اسلام آباد(ایس ایم حسنین)ممتاز بزنس مین اور پاکستان مسلم لیگ(ن) فرانس کے سابق صدر جاوید اختر بٹ نے کہا ہے سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر کا مسلم لیگ(ن) کا صدر بننا بلوچستان کے عوام کیلئے قابل فخر ہے پارٹی کے قائدین نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر پورا اتریں گے۔ انہوں نے اسلام آباد میں سردار یعقوب خان ناصر سے ملاقات کی اور انہیں پھول اور مٹھائی پیش کی ۔

سینیٹر سرداریعقوب خان ناصر کا شمارسابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے دیرینہ اور بااعتماد ساتھیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں میاں محمد نواز شریف اور مسلم لیگ کا ساتھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائدین نے سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر کو مسلم لیگ (ن) کا صدرنامزد کرکے ایک احسن اقدام اٹھایا ہے یہ بلوچستان کے عوام کیلئے فخر کی بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر انشاء اللہ مسلم لیگ (ن) کو فعال اورمنظم بنانے کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور قائدین نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اتریں گے۔









