counter easy hit

وزیر اعظم بننے کے بعد عمران خان نے مختلف ممالک   جا کر بھیک مانگنے کے سوا کچھ نہیں کیا، جاوید بٹ

وزیر اعظم بننے کے بعد عمران خان نے مختلف ممالک   جا کر بھیک مانگنے کے سوا کچھ نہیں کیا، جاوید بٹ

پیرس (یس اردو مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن فرانس کے سابق صدر جاوید بت نے کہا ہے کہ  وزیر اعظم بننے کے بعد عمران خان نے مختلف ممالک کے دورے کیے اور وہاں جا کر بھیک مانگنے کے سوا کچھ نہیں کیا، یہ کام اب بھی تسلسل سے جاری ہے، ملکی معیشت کے حوالے سے عمران خان کا صرف کردار اتنا ہے کہ وہ ہر جگہ کہتے پھر رہے ہیں کہ سعودی عرب سے اتنا ملا اور متحدہ عرب امارات یہ دینے والا ہے ،

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم صرف اتنا تو قوم کو بتا دیں کہ ان قرضوں کے عوض کیا دیا جارہا ہے۔ ایک طرف قطر نے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرنے کا وعدہ کیا دوسری طرف انہوں نے آئی ایم ایف کی وکالت کرتے ہوئے وزیراعظم کو آئی ایم ایف سے سفارش کر کے قرضے دلوانے کی بھی بات کردی۔ ایک ایسا عالمی ٹریپ ہے جس میں عاقبت نااندیش حکومت پھنستی چلی جارہی ہے  ان لوگوں کو اب بھی اپنی غلطیوں کا احساس ہو جائے توغنیمت ہے ۔

جو بھیک بغیر عرب ملکوں کے دورے کے میاں محمد نواز شریف کو مل جایا کرتی تھی اس سےآدھی امداد بھی تبدیلی وزیراعظم گڑگڑاگڑگڑا کر مانگتے پھر رہے ہیں یہ ہے تبدیلی اس سے کچھ فرق نہیں پڑیگا کیونکہ بھیک مانگنے والوں نے اپنا ایجنڈا بتا دیا کہ ہمیں جب بھی اقتدار ملا ہم آپ کو چندے مانگ کر ہی کھلا سکتے ہیں۔

 

javed butt, EX-PRESIDENT, PMLN, FRANCE