counter easy hit

جاوید اختر بٹ مسلم لیگ ن کے سابق صدرجاوید اختر بٹ پاکستان میں کامیاب دورے اور وزیر اعظم جناب میاں نواز شریف صاحب اور صدر مملکت اور اعلیٰ حکومتی شخصیات کے ساتھ ملاقات کے بعد جمعہ کو پیرس روانہ ہونگے

پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق صدرجاوید اختر بٹ پاکستان میں کامیاب دورے اور وزیر اعظم جناب میاں نواز شریف صاحب اور صدر مملکت اور اعلیٰ حکومتی شخصیات کے ساتھ ملاقات کے بعد جمعہ کو پیرس روانہ ہونگے

javed akhtar butt, ex president, PML,N, France

javed akhtar butt, ex president, PML,N, France

پیرس؍اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق صدر جاوید اختر بٹ،پاکستان کے کامیاب دورے اور وزیر اعظم
نواز شریف اور صدر مملکت جناب گورنر پنجاب رفیق رجوآنہ اور گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا اور اعلیٰ حکومت شخصیات کیساتھ ملاقات کے بعد جمعہ کو فرانس روانہ ہونگے۔ ائر پورٹ پر اعلیٰ حکومتی شخصیات کے علاوہ ان کے دوست احباب انہیں الوداع کہیں گے۔ فرانس میں ن لیگ، فرانس اور ان کی فیملی نے ان کے فرانس میں استقبال کیلئے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔وہ ہفتے کے دن 21 جنوری کو وہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے ملاقات کریں گے اور خصوصی تقریب میں کارکنوں کو پاکستان میں وزیر اعظم پاکستان، صدر مملکت اور گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا اور  گورنر پنجاب رفیق رجوآنہ  کے ساتھ ملاقا ت پر بریفنگ دیںگے اور ملک میں جاری اصلاحات کے تسلسل اور سی پیک کی اہمیت پر روشنی ڈالیں گے۔ اسکے علاوہ فرانس میں موجود پاکستانیوں کیلئے وزیر اعظم اور صدر مملکت کا خصوصی پیغام بھی پہنچائیں گے جس میں کہ بیرون ملک پاکستانیوں سے ملک میں جمہوریت کے تسلسل کیلئے کردار ادا کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website