counter easy hit

جاوید آفریدی نے پاکستان میں 5 جی سروس متعارف کروانے کا اعلان کردیا

Javed Afridi announces to introduce 5G service in Pakistanلاہور: پاکستان میں پشاور زلمی کے مالک اور معروف کمپنی ہائیر کے سی ای او جاوید آفریدی نے پاکستان میں 5 جی سروس متعارف کروانے کا اعلان کردیا، اس بات کا اعلان انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کیا۔

جاوید آفریدی کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ” 5 جی کی دنیا میں خوش آمدید، جلد ہی پاکستان میں دستیاب ہو گی”۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی اب 3 جی اور 4 جی کے بعد 5 جی سروس سے بھی مستفید ہوں گے۔ دنیا جہاں ٹیکنالوجی کی میدان میں آگے سے آگے بڑھ رہی ہے وہاں پاکستان بھی ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کے لیے کوشاں ہے۔پاکستانی صارفین کو بھی اپنے ملک میں 5 جی سروس کا بے صبری سے انتظار ہے تاہم اب معروف کمپنی ہائیر کے سی ای او جاوید آفریدی نے پاکستان میں جلد ہی فائیو جی سروس لانے کی نوید سنا دی ہے۔ جاوید آفریدی کے ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ یہ بہت اچھا اقدام ہے آپ حقیقی معنوں میں وطن کی خدمت کر رہے ہیں۔ ہمیں آپ پر فخر ہے۔

ایک صارف نے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو پاکستان جنوبی ایشیا میں 5 جی استعمال کرنے والا پہلا ملک ہوگا اور اس ٹیکنالوجی سے پاکستان میں انقلاب برپا ہو جائے گا۔ ایک صارف نے کہا کہ اگر یہ سہولت پاکستانیوں کو دستیاب ہو گی تو یہ بہت اچھی بات ہے۔اس طرح کے چھوٹے چھوٹے کام کر کے پاکستان ترقی کرے گا۔ایک صارف نے بھی اسے اچھی خبر قرار دے دیا اس کے علاوہ بھی کئی صارفین نے اس اقدام کو پاکستان کی ترقی کے لیے زبردست قرار دے دیا ہے۔ واضح رہے پاکستان میں اب 3 جی اور 4 جی استعمال کرنے والوں کی تعداد 4 کروڑ 50لاکھ سے زائد ہے۔

https://twitter.com/i/status/1129327800450715649