counter easy hit

مسجد صوفیاء میں محفل میلاد،مولانا سبحان کا سیرت رسولﷺ پر خطاب

بارسلونا(نمائندہ خصوصی)رحمت اللعالمین حضرت محمد مصطفیﷺ کا یوم ولادت مبارک دنیابھرکی طرح  سپین کے شہربارسلونا

Jashn e Eid Milad un Nabi Maulana Subhan spoke on Seerat e Rasool Allah

Jashn e Eid Milad un Nabi Maulana Subhan spoke on Seerat e Rasool Allah

اوربادالونامیں بھی نہایت عقیدت واحترام سے منایاگیا اور اس ضمن میں تقریبات جاری ہیں ۔گزشتہ روز مسجد صوفیاء میں محفل میلاد منعقد ہوئی ۔جس سے مسجد کے امام اور خطیب مولانا سبحان نے خطاب کیا اور کہا کہ آنحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت، آپ کی ذات مبارکہ اور سیرت طیبہ کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی۔مقررین نے کہا کہ اسوہ رسول پر ہی عمل پیرا ہو کر ہم محبت رسول کے دعویٰ کو سچ ثابت کر سکتے ہیں اور مصطفوی طریق کو اختیار کر کے دنیا میں کامیابیوں اور کامرانیوں سے سرفراز ہو سکتے ہیں ۔مولانا سبحان نے کہا کہ اللہ جلّ جلالہ نے حضرت محمدصلی اللہ تبارک وتعالیٰ علیہ وسلم کو ایسا بنایا ہے کہ نہ اس سے پہلے کوئی بنایا ہے نہ بعد میں کوئی بن سکتا ہے، نہ آئے گا۔ سب سے اعلیٰ، سب سے اجمل، سب سے افضل، سب سے اکمل، سب سے ارفع، سب سے اَنوَر، سب سے ابہا، سب سے آعلم، سب سے احسب، سب سے انسب، تمام کلمات آپ صلی اللہ علیہ وسلم۔ کی۔ شان کو بیان کرنے سے قاصر ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتِ اقدس وہ ان الفاظ کی تعبیرات سے بہت بلند وبالا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ صلی الللہ علیہ و آلہ وسلم ہر غم اور ہر خوشی میں لوگوں کے شریک ہیں ۔ بیماروں کی عیادت خود فرماتے ہیں اور ہر شخص کی پرسش احوال فرماتے ہیں۔ انصاف کے معاملے میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سخت مستحکم ہیں ۔اس موقع پر ثناء خوانِ رسول نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں نعتیہ گلہائے عقیدت اور درود وسلام پیش کیا ۔ اس موقع پر شرکاء میں لنگر اور مٹھائی بھی تقسیم کی گئی ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website