counter easy hit

جاپان میں دنیا کے سب سے بڑے سالانہ آٹو شو کا آغاز

Japan,auto show opens

Japan,auto show opens

ٹوکیو….جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں دنیا کے سب سے بڑے سالانہ آٹو شو کا رنگا رنگ آغاز ہو گیا ہے جس میں مرسڈیزبینز،بی ایم ڈبلیو، نیسان، لینڈ رور، شیورلیٹ، جیگوار، فورڈ اورہونڈا سوکس اورریسنگ کارزسمیت چمچماتی نت نئی گاڑیاں لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔
اس سال ٹوکیو آٹو سیلون 2016میں دنیا بھر سے بے شمارگاڑی ساز کمپنیاں سینکڑوں شاندار اور پرتعیش گاڑیوں کے ماڈلز کیساتھ شرکت کررہی ہیں جو اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے ماڈلز بھی نمائش کیلئے پیش کرررہی ہیں۔
گزشتہ روز شروع ہونیوالا تین روزہ موٹر شو 17جنوری کو اختتام پذیر ہو گا جس میں اسٹریٹ کارز سے لیکر لگژری گاڑیوں اور اسپورٹس کار کے کئی ماڈلز موجود ہیں، صرف یہی نہیں گولڈ پلیٹیڈ، لاکھوں سرووسکی کرسٹلزسے مزین دلکش کار،پرینٹیڈ پنک کار، دنیا کے بہترین ساؤنڈ سسٹم سے سجی کار، لاتعداد پھولوں سے ڈھکی کار، 1949 Mercury کی وِنٹیج کار اورفارمولا ون کارز سمیت جی ٹی ماڈل اورپورش کے جدید ماڈل نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ۔لاکھوں اسکوائر فٹ رقبے پر پھیلے Makuhari Messeکنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والے اس آٹو شو میں رواں برس دنیا بھر سے لاکھوں افراد کی شرکت کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔