counter easy hit

جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

Taimoor Lone

Taimoor Lone

لیوٹن برطانیہ (تیمور لون) جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کے صدر صادق سبحانی ایڈووکیٹ نے برطانیہ برانچ کے کنونشن 2016کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کے فیصلے سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے آئندہ انتخاب کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 19 دسمبر شام 5 بجے تک توسیع کر دی گئی ہے۔

جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے آئندہ کنونشن کیلئے جو امیدوار مقررہ تاریخ تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل نہیں کرا سکے تھے، پارٹی کے وسیع تر مفاد میں کاغذاتٰ نامزدگی داخل کرانے کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ھے۔ اس فیصلے کی رو سے جو اُمیدوار کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانا چاہیں ، وہ مورخہ 19 دسمبر 2015 بوقت پانچ بجے شام تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا سکتے ھیں۔

کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی تاریخ حسبِ سابق ھے۔ پارٹی کی برطانیہ برانچ کی موجودہ کابینہ کے جن ممبران نے آئیندہ کنونشن کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دئے ھیں یا توسیعِ وقت تک کروائیں گے وہ مروجہ غیر جانبدار پالیسی کے تحت مستعفی تصور کیے جاتے ھیں۔ پارٹی کی 20 تاریخ کی کابینہ میٹنگ میں بقیہ تمام کابینہ ممبران شریک ھوں گے۔