counter easy hit

جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کا کنونشن 2016 اولڈھم میں ہو گا

JKNAP Meeting

JKNAP Meeting

برطانیہ (تیمور لون سے) جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کی کابینہ کی میٹنگ برانچ کے صدر صادق سبحانی ایڈووکیٹ کی زیر صدارت جبکہ برانچ کے جنرل سیکرٹری آزاد راجہ کی نظامت میں برطانیہ کے شہر نوٹنگھم کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، کابینہ کے کثیر ممبران نے شرکت کی۔

پارٹی کی اس غیر معمولی میٹنگ میں دیگر امور کے ساتھ پارٹی کے آمدہ کنونشن کے حوالہ سے انتظامات و امور پر سیر حاصل بحث کی گئی ۔ بحث مباحثے کے بعد کثرت رائے سے فیصلہ جات کئے گے ۔ کنونشن پہلے سے طے شدہ تاریخ 17 جنوری 2016 کو برطانیہ کے شہر اولڈھم میں منعقد کروانے کا فیصلہ ہوا ۔ نئی قیادت کے چناؤ کے لئے الیکشن کمیشن کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے پاس پارٹی کا کوئی بھی ممبر کسی بھی عہدہ کیلئے ہمراہ مقررہ فیس اپنی درخواستیں ١٤ دسمبر ٢٠١٥ تک جمع کرواسکتا ہے۔

درخواستیں ٢٠ دسمبر ٢٠١٥ تک واپس لی جاسکیں گی ۔ پارٹی کی نئی قیادت کا چناؤ خفیہ رائے دہی کے ذریعے عمل میں لایا جائے گا ووٹنگ کا طریقہ کار اور اہلیت طے کر لی گئی ہے جو متعلقہ یونٹ کو سرکلر کے طور پر پہنچا دی جائے گی ۔ ووٹنگ ١٧ جنوری٢٠١٦ بروز اتواربمقام اولڈھم دن ٢ بجے ہوگی ۔ جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کا کنونشن مادروطن جموں کشمیر کی قومی آزادی کی جدوجہد کو خالصتاً کشمیری لائحہ عمل کے تحت عالمی سطح پر دور حاضر کے تقاضوں کے عین مطابق منظم کرنے میں اہم سنگ میل ہوگا ۔ کابینہ میٹنگ میں گزشتہ ہداف اور کارکردگی کو بھی زیر بحث لایا گیا اور رپورٹس پیش کی گئی اور امور پر منظوری لی گئی ۔ کابینہ نے ١٣ نومبر ٢٠١٥ کو لنڈن میں ہونے والے کشمیریوں کے فریڈم مارچ میں بھر پور شرکت کی بھی منظوری دی ۔ کابینہ فیصلہ کے مطابق فریڈم مارچ میں شرکت کرکے کشمیریوں کے مابین اتحاد و یگانگت کو فروغ دیا جائے گا۔

کابینہ کے اجلاس کے بعد علامیہ میں پارٹی کے مقاصد مادروطن جموں کشمیر ٨٤٤٧١ مربع میل کی مکمل آزاد و خودمختاری اور طبقات سے پاک ایک خوشحال معاشرہ کے قیام کی جدوجہد کو پارٹی آئین منشور کے عین مطابق جدوجہد کو جدید دور کے تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے جاری و ساری رکھا جائے گا ۔ پارٹی مادروطن کے ہر پار قابضین کے ظلم و جبر کے شکار کشمیری عوام کی محکومیت ختم کرکے اپنے وطن پر عوامی راج کیلئے ہر سطح پر سائنسی بنیادوں پر جدوجہد کو دیگر آزادی پسند قوتوں کے ساتھ ملکر قومی شناخت کے ساتھ قومی آزادی پر منتج کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔