counter easy hit

جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کا کنونشن 17 جنوری 2016 کو باٹلے منعقد ہو گا

Awami National Party

Awami National Party

لوٹن (تیمور لون) جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کی جد وجہد کا تسلسل ہے اور جموں کشمیر کی وحدت کی بحالی اور اس میں غیر طبقاتی معاشرے کا قیام تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی اس سلسلے میں کشمیر اور بیرون کشمیر پارٹی پروگرام کے فروغ اور مسئلہ کشمیر کے ممکنہ حل جو پارٹی منشور پر مبنی ہے کو دنیا بھر میں عام کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے صدر صادق سبحانی ایڈووکیٹ نے پارٹی منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برانچ کا کنونشن 17جنوری کو باٹلے میں منعقد ہو گا جس میں پارٹی کی نئی قیادت کا چنائو عمل میں لایا جائے گا ۔ کارکنان اس سلسلہ میں تیاریاں کریں تا کہ پارٹی کے اس اہم پروگرام کو پارٹی روایات کے عین مطابق شایان شان طریقہ سے سیاسی اور فکری ہر لحاظ سے کامیاب بنایا جائے گا۔

اس سلسہ میں جلد پروگرام کا کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے انتظامات کو جلد ہی حتمی شکل دے دی جائے گی ۔پارٹی برطانیہ برانچ کے اس اجلاس میں پارٹی کے فیصلوں کی روشنی میں اور درخواستوں کی وصولی تاریخ کو مذید بڑھانے کے بعد پارٹی عہدوں کے لیے موصول ہونے والی بمعہ فیس درخواستوں کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے انفرادی طور پر دی جانے والی درخواستوں کو موزوں قرار دیتے ہوئے پارٹی کابینہ کی منظوری لیکر انکو منظور کرتے ہوئے ان کو جنرل سیکرٹری برطانیہ برانچ کے سپرد کر دیا گیا ہے تاکہ مذید جانچ پڑتال کے بعد ان کو حتمی شکل دی جا سکے۔

پارٹی کو اب تک موصول ہونے والی بمعہ مقررہ فیس درخواستوں میںصدر محمود کشمیری ،نائب صدر اول سردار الطاف ،نائب صدر دوم ساجد شاہین جنرل سیکرٹری آصف مسعود جوائینٹ سیکرٹری راحیل شبیر آرگنائزر ریاض ساغر پریس سیکرٹری تیمور اعظم جبکہ سیکرٹری مالیات محمد اسحق کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔اجلاس سے پارٹی عہدیداران نے خطاب کرتے ہوئے تمام کارکنان کو پارٹی ڈسپلن اور نظم و ضبط پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت دی اور تمام کارکنان کو متنبع کیا کہ وہ پارٹی ڈسپلن کا ہر حال میں خیال رکھیں اور سوشل میڈیا سمیت ہر فورم پر کسی قسم کی ممنوعہ اور پارٹی مخالف سرگرمیوں سے باز رہیں بصورت دیگر پارٹی ہر قسم کے سخت تریں اقدام اٹھانے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

اجلاس سے پارٹی کے عہدیداران نے خطاب کرتے ہوئے پارٹی برطانیہ برانچ کو درپیش مسائل کا احاطہ کرتے ہوئے ان کے تدارک پر جامع حکمت عملی اپنانے کا اعادہ کیا۔