counter easy hit

جامع مسجد منہاج القرآن میں عیدالفطر کی نماز ١٧ جولائی بروز جمعہ ادا کی گئی

Jamia Masjid Minhaj ul Quran Eid ul Fitr

Jamia Masjid Minhaj ul Quran Eid ul Fitr

جرمنی (APNA انٹرنیشنل/انجم بلوچستانی) برلن بیورو کے مطابق جرمنی میںعیدالفطر١٧ جولائی ١٩١٥ئ، جمعة المبارک کے روز منائی گئی۔ تمام بڑے شہروں ہامبرگ، فرانکفرٹ، برلن، کولن، بون، لائپزش، ڈریسڈن، ماگڈے برگ وغیرہ میں عیدالفطر کے موقعہ پر نماز عید اور عید ملن پارٹیوں کا اہتمام ہوا۔

جرمنی کے مشہور تجارتی و صنعتی شہر فرانکفرٹ میں پاکستانیوں نے پاک محمدی مسجد، توحید مسجد،الفلاح مسجد اور ادارہء پاک دارالسلام میں عید کی نماز ادا کی۔سب سے بڑا اجتماع منہاج القرآن انٹر نیشنل فرانکفرٹ کے ہال میں ہوا، جہاںعلامہ مدثر حسین نے نماز پڑھائی۔ پاک دارالسلام کی دو مساجد میں علامہ محمد صدیق چشتی اور علامہ مصطفائی نے امامت فرمائی۔

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں نماز عید کے لئے پاکستانیوں کا سب سے بڑا اجتماع MQI کی جامع مسجد منہاج القرآن میں ہوا، جہاں عیدالفطرکی نماز١٧جولائی بروزجمعہ ادا کی گئی۔مسجد کی منتقلی کے بعدنئی عمارت میں پہلے رمضان المبارک اور پہلی عید کا اہتمام ہوا،جس میں کثیر تعداد میںمردوخواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ نمازیوں کی اکثریت کے باعث دو دفعہ نماز عیدالفطر ادا کی گئی۔ MQI

کے خطیب اور امام طارق علی نے پہلی اور سابق صدر MQI جرمنی، فیض احمدنے دوسری جماعت کی امامت فرمائی۔ MQI کی انتظامیہ کے علاوہ PAT جرمنی کے صدر اور PAT یورپ کے چیف کوآرڈینیٹرنے نماز عیدمیں شرکت کی۔ نماز کے بعد MQI کی جانب سے حاضرین میں سویاں تقسیم کی گئیں۔ لوگوں نے ایک دوسرے کوگلے مل کر عید کی مبارکباد دی اور خوشی خوشی گھر کو رخصت ہوئے۔