counter easy hit

جماعت اسلامی نےنگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نام پیش کر دیے

جماعت اسلامی کی جانب سے پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے نام پیش کر دیےگئے۔ پنجاب میں نگراں حکومت کے قیام کے لیے لاہور میں اپوزیشن جماعتوں کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا،جس میں حزب اختلاف کے پارلیمانی لیڈرزنے شرکت کی۔اجلاس کی صدارت اپوزیشن Jamaat-i-Islam-e-Islami chief minister nominated for Punjabلیڈر میاں محمودالرشید نے کی جبکہ جماعت اسلامی کے رہنما وسیم اختر اور ق لیگ کے سردار وقاص موکل نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں نگراں وزیر اعلیٰ کے ناموں پر غور کیا گیا، جماعت اسلامی نے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے نام پیش کردیے۔ جماعت اسلامی کی جانب سے جو نام پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے پیش کیے گئے ان میں خضرحیات گوندل اور جسٹس (ر) میاں اللہ نواز شامل ہیں۔