counter easy hit

امیر جماعت اسلامی بنگلادیش کی سزائے موت کا فیصلہ برقرار

Jamaat-e-Islami, Bangladesh's

Jamaat-e-Islami, Bangladesh’s

ڈھاکا ……بنگلادیش کی سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے امیر مطیع الرحمان نظامی کی سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ان کی اپیل مسترد کردی ہے ۔بنگلادیش کے نام نہاد انٹرنیشنل وار کرائم ٹریبونل نے جماعت اسلامی بنگلادیش کے امیر 72 سالہ مطیع الرحمان نظامی کو مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے خلاف جدوجہد کے دوران جنگی جرائم کے الزام میں سزائے موت سنائی تھی ۔فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تاہم سپریم کورٹ نے اپیل مسترد کرتے ہوئے سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا ہے ۔مطیع الرحمان نظامی سن 2000 ءسے جماعت اسلامی بنگلادیش کے امیر ہیں اور 2001 ءسے 2006 ءکے دوران وزیر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ دسمبر 2013 سے جماعت اسلامی کے 3 سینئر رہنماوں کو پھانسی دی جاچکی ہے، عالمی سطح پر متنازع بنگلادیشی وار کرائمز ٹریبونل پر سخت تنقید کی جاتی رہی ہے۔