counter easy hit

جہانگیر صدیقی کمپنی کا کاروباری حریف کو قانونی نوٹس

Jahangir Siddiqui Company

Jahangir Siddiqui Company

کراچی……جہانگیر صدیقی اینڈ کمپنی لمیٹڈ نے اپنے خلاف گمراہ کن اور بدنام کرنے کی مہم چلانے والے کو قانونی نوٹس جاری کردیا۔
جے ایس سی ایل کی جانب سے شائع کیے گئے پبلک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جہانگیر صدیقی گروپ کے جے ایس سی ایل، جے ایس بینک، جے ایس انویسٹ منٹ اور دیگر اداروں کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم چلائی جارہی ہے۔ ایک خود ساختہ کاروباری حریف کی جانب سے چلائی جانے والی اس مذموم مہم کا مقصد یہ تاثر دینا ہے کہ جے ایس گروپ نے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دھوکا دہی کے ذریعے قومی اداروں کو مالی نقصان پہنچایا، جے ایس گروپ نے اس شخص کو ازالہ حیثیت عرفی کا دیوانی اور فوجداری قانونی نوٹس جاری کردیا ہے۔جے ایس گروپ کا کہنا ہے کہ ان کا ادارہ تمام قوانین کی سختی سے پاسداری کرتا ہے اور تمام متعلقہ قواعد و ضوابط اور ریگولیٹری فریم ورک کا مکمل احترام کرتا ہے۔جے ایس سی ایل قوانین کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی اور قومی اداروں سے فراڈ کی مکمل تردید کرتا ہے اوراس عزم کو دہراتا ہے کہ ریگولیٹری ادارے اور مجاز اتھارٹیز سے ان کی تحقیقات میں مکمل تعاون کیا جائے گا کہ میڈیا میں آنے والی رپورٹوں سے متعلق حقائق سامنے آسکیں۔