counter easy hit

شیر جہاں میر نے نگراں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا

Sher Jaha Mir

Sher Jaha Mir

گلگت (یس ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان شیر جہاں میر نے گورنر ہاوس گلگت میں اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ گورنرہاؤس گلگت میں گورنر پیرکرم علی نے نگراں وزیراعلیٰ سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

حلف برداری کی مختصر تقریب کے بعد نگراں وزیراعلیٰ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ تقریب میں اعلیٰ سول و فوجی حکام اور عمائدینِ علاقہ بڑی تعداد میں شریک تھے۔