counter easy hit

ممبرقومی اسمبلی چوہدری جعفراقبال نے ڈویژنل پبلک سکول لالہ موسیٰ کا دورہ کیا

 jafraqbal Chaudhry

jafraqbal Chaudhry

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری دفاع وممبرقومی اسمبلی چوہدری جعفراقبال نے ڈویژنل پبلک سکول لالہ موسیٰ کا دورہ کیا،انہوں نے سکول کی تعمیرومرمت کے کام کا جائزہ لیا،اس موقعہ پرانہوں نے پرنسپل ڈی پی ایس سکول وسٹاف سے خصوصی ملاقات کی اور سکول کو خوبصورت بنانے کیلئے محکمہ جنگلات کے ملازمین اور اور صفائی کے سلسلہ میں پی ایس او ایڈمنسٹریٹرٹی ایم اے کھاریاں شیخ وجاہت حفیظ صدیقی ،چیف آفیسرلالہ موسیٰ اختراسلام کو خصوصی بریفنگ دی ،چوہدری جعفراقبال نے کہاکہ لالہ موسیٰ سمیت حلقہ این اے 106کے عوام کو تاریخی پراجیکٹ دینامیری اولین ترجیح ہے ،اپنے پورے دورمیں قیادت سے جب بھی کچھ مانگاہے اپنے عوام کیلئے مانگاہے ،اور الحمدوللہ قیادت نے مایوس نہیں کیا،لالہ موسیٰ میں کینسرہسپتال،ڈی پی ایس سکول ،یونیورسٹی آف گجرات کے کیمپس کے ذریعے لالہ موسیٰ کے عوام کی محبتوں کا قرض چکانے کی کوشش کی ہے ،جب تک اسمبلی میں ہوں عوام کے حقوق کی آوازبلندکرتارہوں گا،اس موقعہ پرکنوینئرمسلم لیگ(ن) لالہ موسیٰ سیٹھ قدیراحمد،ممتازمسلم لیگی راہنماء محمدمعظم بٹ،محمدتنویرڈاردھامہ کونسلر،عبدالرزاق بٹ ،راجہ ایس وکٹر،ملک اویس احمدڈپٹی کوارڈینیٹرسوئی گیس،شہزاداقبال انصاری،آغاعرفان سمیت مسلم لیگی کارکنان ان کے ہمراہ تھے۔