counter easy hit

جیکولین فرنینڈس کا آئٹم سانگ فلم ’’ہیرو‘‘ کے ری میک سے نکال دیا گیا

Jacqueline Fernandez

Jacqueline Fernandez

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس فلم ہیرو کے ری میک میں آئٹم سانگ نہیں کریں گی۔ بالی ووڈ فلم ’’کک‘‘ اور ’’رائے‘‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی جیکولین فرنینڈس نے سلمان خان کی فرمائش پر فلم ’’ہیرو‘‘ کے ری میک میں آئٹم سانگ کرنے کی حامی بھری۔

اداکارہ اس کی ریہرسل بھی کر رہی تھی کہ ہدایتکار نکھل ایڈوانی نے گانے کو فلم سے نکال دیا۔

جیکولین فرنینڈس ان دنوں سری لنکا میں ایک بین الاقوامی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ ان کے قریبی ذرائع نے اداکارہ کے اب آئٹم نمبر نہ کرنے کی تصدیق کی ہے۔