counter easy hit

سابق صدر جان کینیڈی کے قتل سے متعلق اشیا نیلامی کیلئے پیش

Items related to former President

Items related to former President

نیویارک …..سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق 13 مختلف اشیا نیویارک میں نیلامی کیلئے پیش کر دی گئیں ۔قتل کے وقت سابق صدر جس گاڑی میں سوار تھے، اس کے50 ہزار ڈالر میں نیلام ہونے کا امکان ہے ،جان ایف کینیڈی کے قاتل کو لگائی گئی ہتھکڑی 20 ہزار ڈالر جبکہ قیدخانے کی چابی 4 سے 30 ہزار ڈالر تک نیلام ہوسکتی ہے ۔
سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کو 22 نومبر 1963ء کو قتل کر دیا گیا تھا ، ان اشیا کی 30 جنوری تک آن لائن فروخت بھی جاری ہے۔