counter easy hit

اٹلی میں پولیس حکام نے 14 افراد کو گرفتار کر لیا

Arrested

Arrested

اٹلی (زاہد مصطفی اعوان سے) اٹلی میں پولیس حکام نے 14 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ جوکہ کوکین کی نقل وحمل کیلئے 5 اور 2 سالہ بچوں کو استعمال کرتے تھے۔

پولیس حکام نے 2 ویڈیو ریکارڈنگ پیش کی ہیں۔ جن میں سے ایک میں ایک والد اپنے 5 سالہ بچے کو کوکین تھماتے ہوئے کہہ، رہا ہےکہ، ہمیں پولیس نے روک لیا ہے۔

تم ظاہر کرو کہ تمہارے پاس کچھ بھی نہیں۔ جبکہ دیگر افراد کو ایک 2 سالہ بچے کے کپڑوں میں کوکین چھپانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔ 7 افراد کو جیل اور 7 کو نظربندی کی سزا دی گئی ہے۔