counter easy hit

منچلے کو اسنو بورڈنگ کے دوران کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا

اکثر کھلاڑیوں کو برف پوش پہاڑوں پر اسنو بورڈنگ کرتے ہوئے اور اس دوران کرتب دکھاتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب اگر یہی کام کوئی اناڑی کھلاڑی کرے تو انجام کچھ ایسا بھی ہو سکتا ہے جو اس امریکی منچلے کے ساتھ ہوا۔

Snowboarder being rescued from snowامریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والا نوجوان برف پوش پہاڑ پر اسنو بورڈنگ کا شوق پورا کر رہا تھا کہ گہری ڈھلان کا اندازہ نہ کر سکا اور کئی فٹ اونچے پہاڑ سے سر کے بل نیچے گرا اور برف کی موٹی تہہ میں خود کو پھنسا بیٹھا۔ اناڑی کھلاڑی کو اس مشکل سے بچانے کیلئے دوستوں نے پھرتی دکھائی اور دس منٹ کی محنت کے بعد بلا آخرکئی فٹ برف کے اندر پھنسے اپنے اناڑی دوست کوبحفاظت باہر نکال لیا۔