counter easy hit

سن کر شرم آتی ہے کہ وزیراعلیٰ۔۔۔چیف جسٹس ثاقب نثار حکومتی رویے پر برہم ، اہم ترین کیس کی سماعت کے دوران ہلچل مچا دینے والے ریمارکس

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں قیمتی گاڑیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت چیف جسٹس نے اہم ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ سن کر شرم آتی ہے کہ وزیر اعلی 18گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں۔ہمیں پروٹوکول کے لیے کسی گاڑی کی ضرورت نہیں۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ،
جو پرانی گاڑی ہے میں وہی استعمال کروں گا۔ وزرااورسرکاری افسروں کی لگژری گاڑیوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کے زیراستعمال 149 لگژری گاڑیوں پرعدالت کا اظہاربرہمی کا اظہار ہے ،جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں وی آئی پی کلچرسے نکلناہے۔ چیف جسٹس پاکستان کی زیرصدارت بنچ نے وزرا اورسرکاری افسروں کی لگژری گاڑیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔صوبائی حکومتوں کی غیرمجازگاڑیوں سے متعلق رپورٹ عدالت پیش کردی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب 38،کے پی 67،بلوچستان میں 40اور سندھ حکومت کے پاس149 گاڑیاں زیراستعمال ہیں،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ سب سے بڑامسئلہ سندھ کاہے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنرحیدرآبادکے پاس 9 گاڑیاں ہیں،چیف جسٹس نے کہا کہ افسران کے بچے اوراہلخانہ سرکاری گاڑیاں استعمال کررہے ہیں۔عدالت نے وفاق وصوبائی حکومتوں کوگاڑیوں سے متعلق کابینہ میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابینہ کے پہلے یادوسرے اجلاس میں مسئلے کاحل نکالاجائے۔عدالت نے سندھ حکومت کے زیراستعمال 149 لگژری گاڑیوں پراظہاربرہمی کیا،سیکرٹری سندھ حکومت نے کہا کہ تمام غیرمجازافسران اوروزراسے گاڑیاں واپس لینی ہیں۔ جبکہ دوسری جانب گزشتہ روز وزیراعلی پنجاب کا پروٹوکول خوب زیر بحث رہا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ میاں چنوں کے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کا دورہ کیا۔ اسپتال کے دورے کے دوران نئے پاکستان کے وزیراعلیٰ پنجاب کے ہمراہ پُرانے پاکستان والا ہی پروٹوکول تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب خصوصی طیارے پر میاں چنوں پہنچے جس کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر جانے کے لیے پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ہمراہ 18 سے زائد گاڑیوں کا قافلہ بھی آیا۔اسپتال پہنچنے پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مختلف وارڈز کا بھی دورہ کیا۔ 18 سے زائد گاڑیوں کا پروٹوکول لینے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو عوام کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔ میاں چنوں آمد پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے اسی پروٹوکول نے ایک بچی کی جان بھی لے لی۔وزیراعلی پنجاب نے میاں چنوں کا مختصر دورہ بھی ہیلی کاپٹر پر کیا جس کی وجہ سے ان پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔وزیراعظم عمران خان کے اس نئے پاکستان میں پُرانے پروٹوکول اور اس پروٹوکول کی وجہ سے تحریک انصاف کی حکومت پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔جب کہ آج چیف جسٹس نے بھی قیمتی گاڑیوں سے متعلق کیس کی سماعت میں کہا کہ مجھے شرم آتی ہے یہ سن کر وزیراعلی 18گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں۔ہمیں پروٹوکول کے لیے کسی گاڑی کی ضرورت نہیں۔۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جو پرانی گاڑی ہے میں وہی استعمال کروں گا۔