counter easy hit

سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنا اچھا شگون نہیں،خواجہ آصف

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنا ضمیر فروشی ہے جو کہ ملک کےلئے اچھا شگون نہیں ہے۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ سیاسی وابستگی تبدیل کرنے کا تصویر بھی نہیں ہونا چاہئے،25 It is not good to change political loyalty, Khawaja Asifجولائی کو خلق خدا کی عدالت نے فیصلہ دینا ہے،مجھے یقین ہے خلق خدا ووٹ کی حرمت اور عزت کی پاس داری کرے گی۔خواجہ آصف نے کہا کہ وہ انتخابی مہم کاباقاعدہ آغاز عید کے بعدکریں گے،انہوں نے لیگی کارکنوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کی امنگوں پر پورا اتریں اور عوام کے بنیادی اور قومی مسائل کو ایمان داری سے حل کریں۔ان کا کہنا ہے کہ سیاست دانوں کے باہمی اختلافات بھی ملک کےلئے نیک شگون نہیں، ان اختلافات کے باعث قومی مسائل پسِ پشت چلے گئے ہیں، میں نے کبھی کسی کی ذاتی زندگی پر حملہ نہیں کیا،میری سیاسی تربیت میں ذاتی زندگی پر گفتگو کرنا شامل نہیں،خواجہ آصف نے اس امید کا اظہار کیا کہ انتخابات میں نوازشریف کے امیدوار کام یاب ہوں گے۔